کویت اردو نیوز : سعودی عرب میں اعلیٰ حکام نے رمضان المبارک کے دوران مساجد کے اندر افطاری پر پابندی عائد کر دی ہے۔
یہ اقدامات سعودی وزارت اسلامی امور کے رمضان سے متعلق اقدامات کا اہم حصہ ہیں۔
سعودی حکومت نے ایک ہدایت کے ذریعے مساجد کے آئمہ کرام پر بھی پابندی عائد کر دی ہے کہ وہ نمازیوں کو افطاری کے لیے چندہ جمع کرنے سے روک دیں۔
مزید برآں مساجد کے اندر کیمروں کے استعمال پر بھی پابندی ہوگی تاکہ نماز کے دوران امام یا نمازیوں کی کوئی ویڈیو نہ بنائی جاسکے، جب کہ مختلف میڈیا سے نماز نشر کرنے پر بھی پابندی ہوگی۔
وزارت نے مساجد کو صاف ستھرا رکھنے کے لیے ان کے اندر افطار کرنے پر پابندی لگا دی ہے اور یہ ہدایت کی ہے کہ ضیافتیں صحن میں مخصوص جگہ پر ہی منعقد کی جائیں۔
اس کے علاوہ، آئمہ کرام کو تراویح کی نماز کو طول دینے سے مکمل طور پر گریز کرنے اور نمازیوں کو مفید خطبہ دینے کی تاکید کی گئی ہے ، خاص طور پر رمضان کے مقدس مہینے کے روزوں اور فضائل کو اجاگر کرنے کی ترغیب دی گئی ہے ۔