کویت اردو نیوز : پاکستان میں کلاس رومز میں اساتذہ کےموبائل فون کے استعمال پر پابندی لگادی گئی ہے ۔
پاکستان کے صوبہ خیبر پختون خواہ کے محکمہ تعلیم نے سرکاری اسکولز کے کلاس رومز میں اساتذہ کرام کے موبائل فون کے استعمال پر مکمل طور پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔
اس حوالے سے محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا نے تمام اضلاع کے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز کو مراسلہ جاری کر دیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ہنگامی حالات کے دوران اسکول کے پرنسپل لینڈ لائن فون سے رابطہ کریں گے، اسکول کا عملہ وقفے یا مفت پیریڈ کے دوران موبائل استعمال کر سکے گا۔
مراسلہ کیمطابق اسکولوں میں فوٹو گرافی یا ویڈیو بنانے کے لیے متعلقہ اسکول کے پرنسپل سے اجازت لینا لازمی ہے۔
نوٹیفکیشن میں سکول سربراہان کو ہدایت کی گئی ہے کہ متعلقہ عملہ صبح سویرے سٹاف سے موبائل فونز اکٹھا کرے۔
یہ فیصلہ طلباء کے قیمتی وقت کی بچت کے پیش نظر کیا گیا ہے۔