کویت اردو نیوز،5اگست: سال 2022 میں 340 تاجروں نے پاکستان کی شہریت چھوڑ دی، ہم انویسٹگیشن ٹیم کو موصول دستاویزات میں انکشاف سامنے آگیا۔
دستاویزات میں انکشاف کے مطابق پچھلے سات سال کے دوران 670 انجینئرز اور 350 ڈاکٹروں نے شہریت ترک کی جبکہ2016 سے 9 پاکستانی یومیہ اپنی شہریت ترک کررہے ہیں۔
شہریت ترک کرنے والوں میں 55 فیصد پاکستانیوں نے یورپین ممالک کی شہریت حاصل کی۔ 250 طالب علم، ایک صحافی اوردو کرکٹرز نے بھی سال 2022 میں پاکستانی شہریت ترک کی۔
ہم نیوز کو موصول ہونیوالے دستاویزات کے مطابق 730 گھریلوں خواتین نے بھی اپنی شہریت ترک کی، جبکہ2016 کے بعد ساڑھے 8 ہزار پاکستانیوں نے جرمنی کی۔ شہریت اختیار کی۔
اسی طرح 2 ہزار 781 شہری اسپین جبکہ 2 ہزار 268 افراد ناروے کی شہریت حاصل کرچکے ہیں۔
اعدادو شمار کے مطابق 8 سال کے دوران 1290 افراد نے برطانیہ اور 158 افراد پاکستان کی شہریت چھوڑ کرامریکن شہری بن گئےہیں۔
دستاویزات کے مطابق 3 ہزار 700 افراد نے بھارت کے شہریت اختیار کی، ایک ہزار 716 پاکستانیوں نے چینی شہریت بھی حاصل کی۔
2022 میں 2 ہزار 878 پاکستانیوں نے شہریت چھوڑی، 2021 میں 2200 سے زائد پاکستانیوں اور2144 افراد نے 2020 میں شہریت ترک کردی