کویت اردو نیوز : لاہور ٹریفک پولیس کے ایک سپریڈنٹ نے دوران سروس PHD کی ڈگری حاصل کرلی ہے ، پنجاب یونیورسٹی سےحبیب الرحمن نےساؤتھ ایشین اسٹڈیز میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی۔
حبیب الرحمن نے اپنی پی ایچ ڈی کے لیے "پاک چین تعلقات” کے عنوان سے تنقیدی تحقیقی مقالہ لکھا۔
سٹی ٹریفک آفس عمارہ اطہر نے ڈاکٹر حبیب الرحمن کو اس کامیابی پر مبارکباد دی اور تعریفی سند کا اعلان کیا۔
عمارہ اطہر نے کہا کہ سٹی ٹریفک پولیس تعلیمی قابلیت کے لحاظ سے پاکستان کی تمام فورسز کو پیچھے چھوڑتی ہے، کیونکہ ٹریفک وارڈنز کے پاس فزکس،اکنامکس، میتھمیٹکس، مالیکیولر بائیولوجی، انگلش لٹریچر، لاء سپروائزر، کرمینالوجی اور انٹرنیشنل سائنسز کی ڈگریاں ہوتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ فلسفہ میں ماسٹر ڈگری رکھنے والے وارڈنز کو ماہانہ 5000 روپے ملتے ہیں جبکہ ڈاکٹریٹ کی ڈگری والےوارڈنزکو 10000 روپے ماہانہ ملتے ہیں۔
سی ٹی او نے کہا کہ محدودوسائل اور مشکل کام کےباوجود وارڈنز کا اپنی تعلیم جاری رکھنا قابل تعریف ہے۔ قوم ان لوگوں کو سلام پیش کرتی ہے۔
سی ٹی او لاہور عمارہ اطہر کے مطابق 3100 وارڈنز میں سے 150 وارڈنز کے پاس فلسفے میں ماسٹرز کی ڈگری ہے جبکہ 10 وارڈنز کے پاس ڈاکٹریٹ کی ڈگری ہے اور 80 فیصد وارڈنز کے پاس مختلف مضامین میں ماسٹرز کی ڈگریاں ہیں۔