کویت اردو نیوز : قومی موسمیاتی مرکز کی طرف سے جاری رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے محکمہ شہری دفاع نے کہا کہ ہفتہ سے منگل تک ریاست کے کئی علاقوں میں بارش کا قوی امکان ہے۔
سعودی محکمہ شہری دفاع نے مملکت کے متعدد شہروں میں بارش کی وجہ سے احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے کی ضرورت سے خبردار کیا ہے اور کہا ہے کہ سیلابی پانی کی زد میں آنے والی جگہوں پر رہنے سے گریز کریں۔
بارش کے دوران، لوگوں کو تجویز کردہ احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا چاہیے اور ایسی جگہوں پر رہنے سے گریز کرنا چاہیے جہاں سیلاب کا پانی بنتا ہے، اور شاہراہوں پر سفر کے دوران بھی خصوصی احتیاط برتیں۔
سول ڈیفنس نے مکہ کے بعض علاقوں میں ہلکی بارش اور اونچے مقامات پر اولے پڑنے کی بھی توقع کی ہے۔
سول ڈیفنس نے محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے حوالے سے مزید کہا کہحوطہ بنی تیمیم ، الحریق ، الدرعیہ ، الدوادمی ، عفیف ، القویعیہ ، الافلاج ، شقراء ،رماح ، المجمعہ ، المزاحمیہ ، ثادق ، الغاط اور الزلفی میں بعض مقامات پر تیز بارش کا امکان ہے۔اس کے علاوہ صحرائی تیز ہواؤں کے ساتھ علاقے بھی گردو غبار میں ڈھک جائیں گے۔
محکمہ شہری دفاع نے ہائی وے ویزہ پر آنے والے مسافروں کو خصوصی ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ سفر پر نکلنے سےپہلے گاڑی کا اچھی طرح معائنہ کریں تاکہ انہیں سفر کےدوران کسی بھی قسم کی پریشانی کاسامنانہ کرناپڑے۔