کویت اردو نیوز : عمان سے پیدل مکہ مکرمہ آنے والے سیاح عبداللہ الکثیری کا سعودی عرب پہنچنے پر انتہائی پرتپاک طریقے سے استقبال کیا گیا ہے ۔
عمانی شہری نے کہا کہ انہوں نے اپنے آباؤ اجداد کی روایات پر عمل پیرا ہونے کے لیے پیدل سفر کیا، جو قافلوں کے ساتھ طویل فاصلے طے کرتے تھے، اور نوجوانوں کو کھیلوں کی مشق کرنے کی ترغیب دیتے تھے۔
2500 کلومیٹر سفر پیدل طے کرنے والے سیاح نے کہا ہے کہ "مقدس سرزمین پر پہنچنے کے بعد سفر کی تمام تھکاوٹ غائب ہو گئی ہے ۔
اس نے کہا کہ اس نے اپنے سفر کا آغاز سلالہ کے سلطان قابوس سینٹر فار کلچر اینڈ انٹرٹینمنٹ سے کیا، پھر یمن سے ہوتے ہوئے الودیہ چوکی سے مملکت میں داخل ہوا۔
عبداللہ الکثیری نے کہا: "اب وہ عمان واپسی کے لیے پیدل سفر نہیں کریں گے، بلکہ ہوائی جہاز سے جائیں گے۔”
انہوں نے کہا کہ روزانہ 5 سے 7 کلومیٹر پیدل چلنا صحت کے لیے فائدہ مند ہے، اگر انسان عزم کر لے تو وہ ناممکن کو ممکن بنا سکتا ہے۔
انہوں نےکہاکہ "شرورہ کے باشندوں نے ہمارااحترام کے ساتھ استقبال کیا ، پھر ہم عسیر اور الباحہ کے علاقوں سے ہوتے ہوئے مقدس سرزمین کی طرف آئے”۔
عبداللہ الکثیری کا کہنا تھا کہ ملک میں داخل ہونے سے لے کر حجاز پہنچنے تک روڈ سیفٹی کے خصوصی دستے ہمارے ساتھ تھے۔’ملک کے صحرائی علاقوں میں موسم کی مسلسل تبدیلی نے اس کے لیے پیدل سفر کرنا مشکل بنا دیا تھا لیکن موسم کے علاوہ کوئی خطرہ نہیں تھا‘۔