فیس بک نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا بیان ڈیلیٹ کر دیا۔
گذشتہ روز فیس بک نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سرکاری اکاؤنٹ سے دنیا کے سب سے زیادہ استعمال ہونے والے سماجی پلیٹ فارم پر اپلوڈڈ ایک پوسٹ ڈیلیٹ کردی اور یہ عذر پیش کیا کہ شائع کئے گئے مواد میں ” جھوٹے الزامات” عائد کئے گئے ہیں۔
فیس بک نے جو مواد امریکی صدر کے اکاؤنٹ سے ڈیلیٹ کیا وہ ایک ویڈیو کی صورت میں تھا جو امریکی صدر کا فاکس نیوز کو دیئے گئے ایک انٹرويو کا کلپ تھا جس میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یہ کہا کہ ” بچوں کی قوی قوت مدافعت کے باعث بچے کورونا وائرس کا شکار نہیں ہوسکتے "
فیس بک کے ترجمان اینڈی اسٹون نے ایک بیان میں کہا کہ "صدر ٹرمپ کے ذریعہ شائع ہونے والی اس ویڈیو میں جھوٹے الزامات عائد کیے گئے ہیں کہ لوگوں کا ایک گروہ (COVID-19) سے محفوظ ہے جو کورونا وائرس سے متعلق غلط معلومات ہے جو کہ فیس بک کی پالیسیوں کی خلاف ورزی ہے”۔
یہ خبر بھی پڑھیں: پاکستان کی شہریت حاصل کرنے میں کن ممالک کے افراد سب سے آگے ہیں
غلط خبروں اور گمراہ کن معلومات سے نمٹنے کے لئے سائٹ "فیس بک” کو بہت دباؤ کا نشانہ بنایا گیا خاص طور پر حالیہ صدارتی انتخابی مہم کے بعد جس میں روس پر انتخابات میں مداخلت کرنے اور سائٹ پر گمراہ کن معلومات اور خبروں کی اشاعت کا الزام عائد کیا گیا تھا جسکے بعد فیسبک نے سخت پالیسیاں کا اطلاق کیا ہے۔