کویت اردو نیوز : بزرگوں، بہروں اور معذور افراد کی خدمات مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ واصحابہ وسلم کے امور کی دیکھ بھال کے لیے جنرل اتھارٹی کے آپریشنل پلان کا حصہ ہیں۔
رضاکار ٹیمیں مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ واصحابہ وسلم کے صحنوں میں معذور افراد کا استقبال کرتی ہیں، اور مسجد کے داخلی دروازوں پر زائرین کا استقبال کیا جاتا ہے۔
ماہ صیام میں مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ واصحابہ وسلم میں آنے والے معمر و معذور افراد کا خصوصی خیال رکھا جاتا ہے۔
متعلقہ حکام اور رضاکار ٹیمیں نمازیوں کا خیال رکھنے کیلیے ہمہ وقت کوشاں رہتی ہیں۔ ان کی ہر طرح کی دیکھ بھال کرتی ہیں تاکہ وہ عبادات سکون سے ادا کر سکیں۔
بزرگ اور معذور افراد کو مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ واصحابہ وسلم اور روضہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ واصحابہ وسلم کے کچھ حصوں تک رسائی کی سہولت فراہم کرنے کیلیے کرسیاں اور گاڑیاں فراہم کی جاتی ہیں، اور ضروری معلومات کی فراہمی کے ساتھ حرم مقدس تک پہنچنے میں مدد کی جاتی ہے۔