کویت اردو نیوز : ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا سعودی عرب میں مساجد کی تزئین و آرائش اور ان کے تاریخی مقامات کی حفاظت کا منصوبہ جاری ہے۔ اس سلسلے میں صوبہ نجران میں ابوبکر الصدیق مسجد کی تزئین و آرائش کا کام بھی شامل ہے ۔
یہ تاریخی مسجد سعودی عرب کے جنوبی صوبہ نجران کے ضلع زر کےمغرب میں واقع ہے۔ مسجدابوبکر الصدیق کی تاریخی اہمیت یہ ہےکہ یہ ثارعلاقے کی قدیم ترین مسجد ہے۔ یہ علاقے کی واحد مسجد ہےجہاں نماز جمعہ ادا کی جاتی ہے۔ ایک زمانے میں آس پاس کے دیہات کے لوگ یہاں جمعہ کی نماز پڑھنے آتے تھے۔ مسجد میں درس و تدریس کا بھی اہتمام کیا جاتا ہے ۔
اس مسجد میں مقامی لوگ قرآن پڑھتے اور سیکھتے تھے۔ سماجی طور پر بھی اس کا نمایاں کردار تھا۔ یہاں مقامی باشندوں کے درمیان روزمرہ کے اہم مسائل اورتنازعات کے حل پر بھی تبادلہ خیال کیاجاتا ہے ۔
ابوبکرالصدیق مسجد صوبہ نجران کےشہر ثار سے تقریباً 3 کلومیٹرکے فاصلے پر واقع ہے۔ مسجدکاکل رقبہ تقریباً 130 مربع میٹرہے اوراس میں تقریباً 57 نمازی بیٹھ سکتےتھے ، یہ مسجد نماز کی جگہ، بیرونی صحن اور بیت الخلاء پر مشتمل ہے۔ یہ مسجد بلاکس سے بنی ہے جبکہ چھت لکڑی کی ہے اور اس پر کنکریٹ کی تہہ لگی ہوئی ہے۔
توسیعی کےکام کے بعد اب ابوبکر الصدیق مسجد میں نمازیوں کی گنجائش 118 ہو گئی ہے۔اس کے علاوہ مسجد میں خواتین کے لیے نماز کی جگہ اور ان کے وضو کی جگہ کو بڑھا دیا گیا ہے۔