کویت اردو نیوز،11جولائی: بحرین کی ہائی اپیل کورٹ نے دو ایشیائی افراد کی تین سال قید کی سزا کو برقرار رکھا ہے جنھوں نے جی سی سی کا جعلی ڈرائیونگ لائسنس بنانے اور پھر اسے بحرین کے لائسنس میں تبدیل کرنے کا جرم کیا تھا۔
مدعا علیہان نے بحرین کے جنرل ڈائریکٹوریٹ آف ٹریفک میں سعودی ڈرائیونگ لائسنس جمع کروا کر بحرین کا ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرنے کی کوشش کی۔
بحرینی ڈائریکٹوریٹ نے لائسنس کی قانونی حیثیت کی تصدیق کے لیے، اپنے سعودی ہم منصبوں کے ساتھ رابطہ قائم کیا، جنہوں نے تصدیق کی کہ لائسنس جعلی تھا۔
تاہم، مدعا علیہان نے دعوی کیا کہ وہ اس جعلسازی سے لاعلم تھے۔
ان ملزمان پر جعلسازی کیلئے ایک نامعلوم شخص کے ساتھ تعاون کرنے کا الزام تھا، جس کے نتیجے میں ان پر دھوکہ دہی کے الزامات لگے۔
گلف ڈرائیونگ لائسنس کو بحرینی لائسنس میں تبدیل کرنے کے عمل میں عام طور پر متعدد دستاویزات جمع کروانا شامل ہوتا ہے، بشمول ایک درست GCC ڈرائیونگ لائسنس۔