کویت اردو نیوز : بھارتی شہری سید علی پیدل چل کر آٹھ ماہ بعد مدینہ منورہ پہنچ گئے۔ انہوں نے اپنے سفر کا اختتام حج کرکے کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔
سید علی نے بتایاہےکہ ‘اس نےاپنا سفر ناسک سےپیدل شروع کیا تھا، ہندوستان کی مختلف ریاستوں مہاراشٹر، گجرات، راجستھان ، ہریانہ سے ہوتے ہوئے وہ دہلی سے بذریعہ ہوائی سفر ایران پہنچ گئے، وہاں سے وہ عراق اور پھر سعودی عرب میں داخل ہوگئے اور اب وہ ریاض سے مدینہ پہنچے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہر ملک کا اپنا نظام ہے جو اپنے طریقے سے درست ہے، میں ایران اور عراق گیا لیکن مجھے سعودی عرب کا نظام زیادہ اچھا لگا۔ مجھے یہاں کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔
ولی عہدشہزادہ محمد بن سلمان کی تصویروالی ٹی شرٹ پہنے ہوئے بھارتی شہری نےسعودی ٹی وی الاخباریہ سےگفتگو کرتے ہوئے کہاہے کہ سفر بےحدمشکل تھا لیکن اللہ تعالیٰ مددگار ہے۔ میں اللہ سے مدد مانگ رہا تھا اور اللہ نے میری مدد کی۔
سید علی نے کہا کہ وہ خاص طور پر شہزادہ محمد بن سلمان کو پسند کرتے ہیں، اسی لیے انہوں نے ان کی تصویر والی ٹی شرٹ پہن رکھی ہے۔
اس نے کہا کہ میں پہلے بھی مدینہ آ چکا ہوں۔ عازمین حج کو فراہم کی جانے والی سہولیات پر سعودی حکومت کا شکریہ ادا کیا۔