کویت اردو نیوز 15جولائی:شدید دھول، تیز ہواؤں اور ریت کے طوفان نے جمعہ کو متحدہ عرب امارات کو نشانہ بنایا۔ مقامی محکمہ موسمیات (این سی ایم ایس) نے اس سے قبل موسمی حالات کے حوالے سے ایک انتباہ جاری کیا تھا۔
این سی ایم ایس نے دبئی کے جنوب میں ایکسپو اسٹریٹ کے قریب دھول کے شدید طوفان کی ویڈیو پوسٹ کی تھی۔امارات کے دیگر حصوں میں بھی گرد آلود حالات تھے جبکہ نیشنل سینٹر آف میٹرولوجی کی جانب سے پہلے ہی بارش کا الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ اتھارٹی نے رہائشیوں پر زور دیا ہے کہ وہ ملک کے مشرقی اور شمالی علاقوں میں احتیاط برتیں کیونکہ گرج چمک کے ساتھ بادلوں کی توقع ہے۔ تیز ہوا کی رفتار کی وجہ سے طوفان کے دوران ڈھیلی چیزیں، درخت اور کمزور ڈھانچے ایک خطرہ ہو سکتے ہیں۔
متحدہ عرب امارات کے العین شہر کے مغرب میں ابو سمرہ کے علاقے میں شدید بارش۔#kuwait #KuwaitUrdu #kuwaiturdunews #raininuae #Alain pic.twitter.com/wfmixPB6mX
— Kuwait Urdu News (@KuwaitUrduNews) July 15, 2022
گاڑی چلانے والوں کو سڑکوں پر احتیاط برتنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ جیسا کہ رہائشیوں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ جب بھی باہر جائیں منہ اور چہرے کو ڈھانپیں۔
متحدہ عرب امارات فلج المعلہ ام القوین میں شدید بارش۔#kuwait #KuwaitUrdu #kuwaiturdunews #raininuae pic.twitter.com/OQRPlvP6Nf
— Kuwait Urdu News (@KuwaitUrduNews) July 15, 2022