کویت اردو نیوز : کیوی وٹامن سی سے بھرپور ہوتا ہے جو مدافعتی نظام کو مضبوط کرتا ہے، زخموں کو جلدی بھرتا ہے اور ایک طاقت ور اینٹی آکسیڈنٹ کے طور پر بھی کام کرتا ہے۔
کیوی میں پائے جانے والے وٹامن اور دیگر اینٹی آکسیڈنٹس کی وجہ سے جلد بہتر ہوتی ہے اور جلد الٹرا وائلٹ شعاعوں کے خطرے سے محفوظ رہتی ہے۔
یہ مدافعتی نظام کو مضبوط کرتا ہے اور سوزش کو کم کرتا ہے، جس سے پھیپھڑے بہتر کام کرتے ہیں۔ کیوی کھانے سے سانس کے انفیکشن جیسے عام بخار کی شدت اور دورانیہ میں کمی آتی ہے جبکہ کیوی کھانے سے دمہ کی علامات میں کمی آتی ہے۔
کیوی میں فائبر بہت زیادہ ہوتا ہے، جس کی وجہ سے اسے کھانے سے آنتوں کے مسائل سے نجات ملتی ہے اور معدہ اچھی طرح کام کرتا ہے۔ فائبر بلڈ شوگر لیول کو بھی کنٹرول کرتا ہے اور دل کی بیماریوں کا خطرہ کم کرتا ہے۔
کیوی اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور ہے، جو بلڈ پریشر کو کم کرتے ہیں، کولیسٹرول کی سطح کو کم کرتے ہیں، قلبی افعال کو بہتر بناتے ہیں ۔
کیوی فائبر، انزائمز ، پری بائیوٹکس جیسے عناصر سے بھرپور ہوتا ہے جو ہاضمہ اور غذائی اجزاء کے جذب کو بہتر بناتے ہیں۔ یہ آنتوں کے بیکٹیریا کی پیداوار کو بڑھاتا ہے اور معدے کی تکلیف کو کم کرتا ہے۔
کیوی میں lutein اور zeaxanthin شامل ہیں، دو اہم اینٹی آکسیڈنٹس جو نیلی روشنی کو فلٹر کرتے ہیں اور آنکھوں کو آکسیڈیٹیو نقصان سے بچاتے ہیں۔