کویت اردو نیوز : اکثر شیرخوار اور نوزائیدہ بچے اپنی آنکھیں مسلتےہیں، والدین کے لیے بچوں کی اس حالت کو نظر انداز کرنا درست نہیں۔
والدین بچوں کی اس حالت کو نیند کی کمی اور چڑچڑے پن سے جوڑتے ہیں۔
ماہرین کے مطابق بچوں کی اس حالت کے پیچھے کئی وجوہات ہوسکتی ہیں اور انہیں دور بھی کیا جاسکتا ہے۔
والدین کی رہنمائی کے لیے بچوں کی اس حالت کی وجوہات درج ذیل ہیں۔
• آنکھوں میں نمی کی کمی کی وجہ سے بچے آنکھوں کے کھچاؤ کو کم کرنے کے لیے اپنے ہاتھوں سے آنکھوں کو رگڑتے ہیں۔
• چونکہ نوزائیدہ بچوں اور شیرخوار بچوں میں نیند کا دورانیہ کافی طویل ہوتا ہے اس لیے نیند کی کمی کی وجہ سے وہ غنودگی محسوس کرنے لگتے ہیں۔ عام طور پر، بچے اس حالت کی وجہ سے اپنی آنکھوں کو بری طرح مسلتے ہیں۔
• آنکھ میں کچھ لگنے کی وجہ سے بچے اکثر آنکھیں مسلتے ہیں۔والدین کو بچوں کے اس رویے کو کبھی نظر انداز نہیں کرنا چاہیے۔
• بچوں میں آنکھوں میں جلن آنکھوں میں کسی قسم کی الرجی کی وجہ سے بھی ہو سکتی ہے۔
آنکھوں کو ہاتھوں سے مسلنےسے بچوں کی آنکھ میں ناخن بھی لگ سکتا ہے جو بہت خطرناک ثابت ہوتا ہے۔ اس لیے والدین کو چاہیے کہ بچوں کے ہاتھوں پر دستانے چڑھا دیں ، اگر دستانے نہیں ہیں تو بچوں کی آستینیں لمبی کر دیں۔