کویت اردو نیوز 26 اکتوبر: چاکلیٹ کی اعتدال پسندی اور کم مقدار میں کھانے کی عادت دل اور جسم انسانی جسم پر مثبت اثرات ڈالتی ہے: محققین
تفصیلات کے مطابق امریکن بیلر کالج آف میڈیسن کے سائنسدانوں نے یہ نتیجہ اخذ کیا ہے کہ اگر چاکلیٹ کو اعتدال اور کم مقدار میں کھایا جائے تو دل اور خون کی شریانوں پر مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں جبکہ اس کی زیادتی وزن میں اضافے اور ذیابیطس کا باعث بنتی ہے۔ ماہرین نے 300,000 مریضوں کے ڈیٹا کا تجزیہ کیا اور چاکلیٹ کے استعمال اور دل کی شریانوں کی بیماری کے درمیان تعلق دریافت کیا۔ محققین نے پایا کہ جو لوگ ہفتے میں کم از کم ایک بار چاکلیٹ کھاتے ہیں ان میں کنٹرول گروپ کے مقابلے میں دل کی بیماری کا خطرہ 8 فیصد کم ہوتا ہے۔ محققین کا مزید کہنا تھا کہ
چاکلیٹ میں پائی جانے والی اس خاصیت جس میں سٹیرک ایسڈ، سیچوریٹڈ فیٹی ایسڈ، فلیوونائڈز اور پولی فینول ہوتے ہیں انسانی دل کو مضبوط بناتے ہیں اور انسانی جسم کو مطلوب "اچھے” کولیسٹرول کی سطح کو بڑھاتے ہیں۔ سائنسدانوں نے چاکلیٹ کو اعتدال اور کم مقدار میں کھانے کی ضرورت پر زور دیا ہے کیونکہ اس کا زیادہ استعمال وزن میں اضافے، موٹاپے اور ذیابیطس ٹائپ ٹو کا باعث بنتا ہے۔