کویت اردو نیوز : مختلف عوامل نیند کے معیار کو متاثر کرتے ہیں لیکن پر سکون اور گہری نیند فراہم کرنے میں خوراک اہم کردار ادا کرتی ہے۔ ان کھانوں کو اپنے شام کے معمولات میں شامل کرنے سے آپ کو پرسکون نیند آنے اور تازگی محسوس کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔ ہے
بادام عام طور پرلوگ دماغ کو متحرک کرنے کیلیے کھاتے ہیں۔ یہ میگنیشیم کابھی ایک بڑاذریعہ ہے، جس کابہترنیند سے گہرا تعلق ہے۔ میگنیشیم پٹھوں کو آرام دیتا ہے اور سکون کا احساس فراہم کرتا ہے۔ اس لیے نیند آسانی سے آتی ہے۔
چیری میلاٹونن سے بھرپور ہوتی ہے۔ یہ ہارمون نیند کے چکر کو منظم کرتا ہے۔ سونے سے پہلے مٹھی بھر چیری کا جوس پینا نیند کے معیار کو بہتر بنانے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔
دلیہ، عام طور پر ناشتے میں کھایا جاتا ہے، لیکن یہ اچھی نیند لانے میں بھی اہم کردار ادا کرتا ہے۔ اس میں موجود پیچیدہ کاربوہائیڈریٹس اور فائبر خون کی سطح کو منظم کرنے اور رات بھر پر سکون نیند فراہم کرنے میں مدد کرتے ہیں۔ یہ سونے کے وقت ایک بہترین ناشتہ ہو سکتا ہے کیونکہ اس میں میلاٹونن بھی ہوتا ہے۔
اومیگا 3 ایسڈ سے بھرپور، سالمن سوجن کو کم کرکے نیند کے معیار کو بہتر بناتا ہے اور نیند لانے میں مدد کرتا ہے۔ مزید برآں، سالمن وٹامن ڈی کا ایک بڑا ذریعہ ہے، جو بہتر نیند کے لیے اہم سمجھا جاتا ہے۔ .
کیلے میں میگنیشیم اور پوٹاشیم ہوتا ہے اور دونوں میں اعضاء کو آرام دینے کی قدرتی صلاحیت ہوتی ہے۔ کیلے میں ٹرپٹوفن بھی ہوتا ہے جو جسم میں سیروٹونن اور میلاٹونن میں تبدیل ہو جاتا ہے جو پر سکون نیند فراہم کرتا ہے۔