کویت اردو نیوز : سعودی عرب میں سحر انگیز قدرتی مناظر اور فوٹو گرافی کے شوقین لوگ برسات کے موسم میں قدرتی مناظر سے لطف اندوز ہونے اور انہیں اپنے کیمروں میں قید کرنے کے لیے تنومہ کی طرف آرہے ہیں۔
تنومہ کمشنریٹ میں ان دنوں ایک طرف ابر آلود موسم اور دوسری طرف بارش کے بعد خوبصورت سبزہ زار اور آبشار کے مناظر تصویریں کھینچنے کے خواہشمند لوگوں کو اپنے سحر میں جکڑ رہے ہیں۔ تنومہ کمشنریٹ مملکت کے جنوب مغرب میں عسیر کے علاقے میں واقع ہے۔
عسیر کے آس پاس کے لوگ پیدل چل کر تنومہ پہنچ رہے ہیں۔خاص طور پر الدھانہ اور منعا کے پہاڑی علاقوں کے خوبصورت مناظر کو دیکھنے کیلیے دور دور سے سیاح آ رہے ہیں۔
بارش کے بعد یہاں ہر سو ہریالی پھیل جاتی ہے جس سے یہ منظر دلکش بن جاتا ہے، یہ سب دیکھنے والوں کو خوش کرتے ہیں۔
Related posts:
دبئی کے ڈرائیورز کی اب صرف 2 کلکس میں ہی اپنے ڈرائیونگ لائسنس تک رسائی ممکن
متحدہ عرب امارات میں ماہ رمضان کے دوران جیل سے رہائی پانیوالے قیدیوں میں 325 پاکستانی قیدی بھی شامل
شارجہ میں دوران ڈرائیونگ دل کا دورہ پڑنے والے غیر ملکی کو معجزانہ طور پر بچا لیا گیا
سعودی عرب اور عمان میں 3روزہ ویک اینڈ ہونے کی توقع
متحدہ عرب امارات : روڈ ٹریفک قوانین میں تبدیلی کا فیصلہ جاری
بارشوں کے پیش نظر سعودی عرب میں 5 دن تک احتیاط کی اپیل
ابوظہبی میں دھوکے باز کو جعلسازی مہنگی پڑ گئی
سعودی عرب نے گھریلو ملازمین کی سروسز ٹرانسفر کی اجازت دے دی