کویت اردو نیوز : سعودی عرب بھی مصنوعی ذہانت کے اولین ممالک کی صف میں شامل ہو گیا ۔سٹینفورڈ انڈیکس نے سعودی عرب کو مصنوعی ذہانت کے لیے حکمت عملی تیار کرنے والے پہلے ممالک میں شامل کیا ہے۔
یاد رہے کہ ولی عہد محمد بن سلمان کی ہدایات پر ملک کے سرکاری و نجی ادارے مصنوعی ذہانت کا استعمال کرتےہوئے بہترین خدمات فراہم کرنے کی کوشش میں مصروف ہیں۔
غیر ملکی ویب سائٹ کے مطابق، سٹینفورڈ انڈیکس پالیسی سازوں، محققین اور صنعت کے اسٹیک ہولڈرز کے لیے مصنوعی ذہانت کی موجودہ حالت اور مستقبل کے رجحانات کو بہتر طور پر سمجھنے کے لیے ایک بہترین ٹول ہے۔
سعودی ویژن 2030 کے اہداف میں مصنوعی ذہانت کا استعمال کرتے ہوئے صارفین کو بہتر خدمات فراہم کرنا بھی شامل ہے۔
یہی وجہ ہے کہ حکومت نے سدایا نامی ایک تنظیم قائم کی ہے جو تمام سرکاری اداروں کو ڈیٹا اور مصنوعی ذہانت کے حوالے سے سہولت فراہم کرتی ہے۔