کویت اردو نیوز : سعودی عرب کے محکمہ شہری دفاع نے عمرہ زائرین کو خبردار کیا ہے کہ وہ مسجد حرام میں سامان لے جانے سے گریز کریں۔
ڈائریکٹوریٹ آف سول ڈیفنس نے (X) پلیٹ فارم کے ذریعے مزید کہا کہ عمرہ زائرین کی حفاظت کا تقاضا ہے کہ وہ مسجد حرام جاتے ہوئے کوئی سامان نہ لے جائیں”۔
وزارت حج و عمرہ نے عمرہ زائرین کو عاجزی کو یقینی بنانے کے لیے باوقار اور پرسکون رہنے کا مشورہ دیا ہے اور کہا ہے کہ عمرہ کو مکمل کرنے کیلیے محتاط رہنا چاہیے۔
اس سے قبل حرمین شریفین کے نگراں ادارے، امور حرمین شریفین کے پبلک پریذیڈنسی نے خانہ کعبہ کا طواف کرنے والے زائرین پر زور دیا تھا کہ وہ مسجد حرام کے آداب کا خیال رکھیں۔
طواف کرنے والے زائرین خانہ کعبہ کی حرمت اور اس کی حیثیت کا احترام کریں، آداب کا خیال رکھیں اور آواز بلند کیے بغیر خاموشی سے خدا سے دعا کریں۔ مسجد حرام میں نامناسب رویے، بھاگ دوڑ اور بھگدڑ سے پرہیز کریں۔
کعبہ کے گرد طواف کے دوران امن و امان کو یقینی بنائیں، طواف کے دوران امن و سکون کو برقرار رکھتے ہوئے ہجوم اور بھگدڑ سے گریز کریں۔
بیان میں کہا گیا تھا کہ عمرہ زائرین، اگر ممکن ہو تو حجر اسود کو بوسہ دے سکتے ہیں ، لیکن انہیں ایسی سرگرمیوں سے گریز کرنا چاہیے جن سے دوسروں کو خطرہ ہو۔ ہجوم اور فوٹو گرافی سے حتی الامکان پرہیز کریں ۔