کویت اردو نیوز : میٹا نے جنریٹیو آرٹیفیشل انٹیلی جنس (AI) ٹیکنالوجی کے میدان میں Google اور OpenAI کے غلبے کو توڑنے کے لیے Meta AI چیٹ بوٹ کو متعارف کرایا ہے۔
اس نئی ویب سائٹ کا انٹرفیس OpenAI کے ChatGPT سے بہت ملتا جلتا ہے اور اسے مفت یا لاگ ان کیے بغیر استعمال کیا جا سکتا ہے۔
یہ AI چیٹ بوٹ آہستہ آہستہ میٹا کی ایپس جیسے فیس بک، انسٹاگرام ، واٹس ایپ میں صارفین کیلیے دستیاب ہو رہا ہے۔ لیکن ویب ورژن پر گوگل اور اوپن اے آئی کا مقابلہ کرنے کیلیے ایک نئی MetaAI ویب سائٹ بھی متعارف کرائی گئی ہے۔ یہ AI چیٹ بوٹ اوپن سورس ہے جو نئے Llama 3 ماڈل پر مبنی ہے۔
میٹا کو توقع ہے کہ یہ سائٹ ChatGPT اور OpenAI کے امیج جنریٹر DELE کا ایک اچھا متبادل ہوگی۔
MetaAI سائٹ پر تحریری سوالات کے جوابات دینے کے ساتھ، صارفین تصاویر بھی تیار کر سکیں گے، لیکن تصاویر بنانے کے لیے لاگ ان کرنا ضروری ہے۔
میٹا کا امیج جنریٹر آپ کے لکھتے وقت تصویروں کا حقیقی وقت میں جائزہ لینے کے لیے کافی متاثر کن ہے۔ اس کے ساتھ امیج جنریٹر سے اینیمیٹڈ تصاویر بھی بنائی جا سکتی ہیں۔ غلط استعمال کو روکنے کے لیے تمام تصاویر میں نیچے بائیں جانب میٹا اے آئی واٹر مارک ہوگا۔