موت سے تیس منٹ قبل انڈونیشیا کے طیارہ حادثہ میں ہلاک ہونے والے مسافر نے ٹیک آف سے پہلے ہی اپنی بیوی کو سیلفی بھیجی جس کی شادی کو ابھی صرف دو ہی ہفتے ہوئے تھے۔
دارالحکومت کے شمال میں واقع جزیرے پینکال پنانگ کے لئے بدقسمت پرواز سے قبل 22 سالہ نوجوان کو ماسک پہنے ہوئے تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے۔ 23 سالہ فروریانو اور اہلیہ لٹفینی ایکا پوتری کی ابھی دو ہفتے قبل ہی شادی ہوئی تھی اور وہ کروز جہاز پر کام کرنے کے لئے جارہے تھے۔
لٹفینی نے بتایا کہ اس کے شوہر نے صبح 6:12 بجے اسے ہوائی جہاز سے موبائل پر پیغام بھیجا اور صبح 6:15 بجے تک ان کے پیغامات آنا بند ہو گئے تھے۔ انہوں نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ وہ ایک ساتھ بڑے ہوئے تھے۔ ان کی شادی کے دن مسکراتے ہوئے جوڑے کی تصویر دکھاتے ہوئے۔
انہوں نے کہا کہ ‘جب میں نے یہ خبر دیکھی تو میں نے فلائٹ نمبر کو ٹکٹ کی تصویر کے ساتھ موازنہ کیا جو ڈیرل نے انہیں بھیجی تھی۔ ‘میں فورا ہی رونے لگی۔’