کویت اردو نیوز،22اگست: سعودی عرب میں روبوٹکس ٹیکنالوجی کے ذریعہ مرگی کے مریض کے دماغ میں ای ای جی چپ لگا دی گئی، تاکہ مرض پیدا ہونیوالے مقام کی تشخیص کی جاسکے ۔
جدہ میں مریض کو لاحق مرگی کا مرض کسی طرح ٹھیک نہیں ہو رہا تھا۔ جس کے ںعد کنگ فیصل اسپیشلسٹ اسپتال اور ریسرچ سینٹر روبوٹ کا استعمال کرتے ہوئے مریض کے دماغ میں چپس لگانے میں کامیاب ہوا۔
مریض کو مرگی کا مرض تھا جو کافی علاج سے ختم نہیں ہو رہا تھا۔ لہذا ڈاکٹروں نے مریض کے دماغ میں مرگی کی نشاندہی کرنے کے لیے ای ای جی چپ لگائی جسے بعد میں ہٹا دیا جائے گا۔
اس ٹیکنالوجی کے ذریعہ کھوپڑی میں 2 ملی میٹر سے زیادہ نہ بڑھنے والے متعدد سوراخ بنا کر الیکٹرو اینسفالوگرافی چپس دماغ میں لگادی جاتی ہیں۔ جس کا مقصد سر کے اندر سے برقی سرگرمی کی پیمائش کرنا اور مرگی کے پیدا ہونے کے مقامات کی تشخیص کرنا ہوتا ہے۔
میڈیکل شعبہ میں روبوٹکس ٹیکنالوجی کا استعمال انڈیا سمیت کئی دیگر ممالک میں کیا جاتا ہے تاہم مشرق وسطی میں سعودی عرب اس ٹیکنالوجی کا استعمال کرنیوالا پہلا ملک بن گیا ہے۔