کویت اردو نیوز 14 مارچ: سعودی عرب نے 17 مئی سے تمام بین الاقوامی پروازیں دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق کے مطابق سعودی عرب نے تصدیق کی ہے کہ وہ بین الاقوامی پروازیں دوبارہ شروع کرے گا اور 17 مئی کو پوری مملکت میں ائیرپورٹس پر ہوائی آپریشن کا مکمل طور پر آغاز کردیا جائے گا۔
ایک سرکلر میں سول ایوی ایشن کی جنرل اتھارٹی (جی اے سی اے) نے سعودی ہوائی اڈوں سے چلنے والی تمام ایئر لائنز کو سعودی شہریوں کو بیرون ملک سفر کرنے کی اجازت دینے کے لئے پہلے جاری کئے گئے نوٹس میں مذکورہ تاریخ کی تبدیلی کے بارے میں مطلع کیا نیزسفری پابندی کی معطلی کے فیصلے اور بین الاقوامی پروازوں کے آغاز سے بھی آگاہ کیا۔
سرکلر کے مطابق اس فیصلے کا اطلاق 17 مئی (شوال 5 ، 1442) کو صبح 1:00 بجے سے ہوگا۔ اس سے قبل 12 جنوری کو جاری کردہ سرکلر میں جی اے سی اے نے فضائی کمپنیوں کو سروس کی بحالی کے لئے پہلے سے طے شدہ تاریخ کے بارے میں مطلع کیا تھا جو 31 مارچ تھی تاہم سعودی عرب نے رواں سال 29 جنوری کو اپنی سمندری ، زمینی اور ہوائی سرحدیں دوبارہ کھولنے کے فیصلے کو ملتوی کردیا تھا اور اپنے شہریوں کے لئے سفری پابندی میں 31 مارچ کی بجائے 17 مئی تک توسیع کردی تھی۔
وزارت داخلہ کے ایک سرکاری ذرائع نے بتایا کہ یہ فیصلہ وزارت صحت کے اس بیان کی بنیاد پر کیا گیا ہے کہ کوویڈ 19 ویکسین تیار کنندہ مقررہ وقت پر معاہدہ بیچوں کی فراہمی میں تاخیر کر رہے تھے۔