کویت اردو نیوز،7اگست: عمان کی رائل ایئر فورس (آر اے ایف او) نے اتوار کو ایک ہندوستانی خاتون کو صحت سے متعلق ہنگامی صورتحال پیش آنے پر اسکی میڈیکل انوکیویشن(طبی انخلاء) کرنی پڑی۔
ایک بیان میں، وزارت دفاع (ایم او ڈی) نے کہا، ‘عمان کی رائل ایئر فورس نے اپنے ایک ہیلی کاپٹر کا استعمال کرتے ہوئے، ایک ہندوستانی خاتون کی طبی انخلاء کا آپریشن کیا جس کی صحت کی نازک حالت کے باعث اسے ہالانیات جزائر کے ہیلتھ سینٹر سے صلالہ کے سلطان قابوس ہسپتال ضروری خصوصی علاج حاصل کرنے کے لیے منتقل کرنا پڑا۔
یہ اقدام انسانی خدمات اور قومی کوششوں کے فریم ورک کے ماتحت ہے جو سلطان کی مسلح افواج اور وزارت دفاع کے دیگر محکموں کے ذریعے شہریوں، رہائشیوں اور زائرین کو دیگر سرکاری اداروں کے ساتھ فراہم کی جاتی ہیں۔