کویت اردو نیوز 1ستمبر: متحدہ عرب امارات نے بدھ (31 اگست) کو ستمبر کے مہینے کے لیے ایندھن کی خوردہ قیمتوں کا اعلان کیا۔ فیول پرائس کمیٹی نے عالمی نرخوں میں کمی کی مناسبت سے قیمتوں میں 62 فیلس فی لیٹر کی کمی کی ہے۔
یہ مسلسل دوسرا مہینہ ہے جب متحدہ عرب امارات نے خوردہ ایندھن کی قیمتوں میں کمی کی ہے۔ اگست میں قیمتوں میں 60 فی لیٹر کی کمی کی گئی۔ ستمبر میں پیٹرول کا پورا ٹینک حاصل کرنے پر آپ کو 31.62 درہم اور 45.88 درہم کے درمیان لاگت آئے گی جو اگست کے مقابلے میں کم تھی۔تاہم یہ آپ کی گاڑی کی قسم پر منحصر ہے،قیمتوں میں کمی بیشی ہوسکتی ہے۔
پچھلے مہینے کے مقابلے میں، آپ کی گاڑی کو مکمل طور پر ایندھن بھرنے میں کتنا خرچ آئے گا اس کا ایک بریک ڈاؤن یہ ہے۔