کویت اردو نیوز 19 اپریل: سعودی ایئر لائنز آج سے ڈیجیٹل کورونا پاسپورٹ کا اطلاق شروع کردے گی۔
رپورٹ کے مطابق سعودی ایئرلائن نے انکشاف کیا ہے کہ وہ مسافروں کے لئے بغیر کسی لازمی شرط کے اپنے اسٹیشن کے نیٹ ورک کے ذریعے تجرباتی طور پر الیکٹرانک IATA دستاویز کو نافذ کرنا شروع کرے گی جس کا آغاز آج 19 اپریل پیر کو کوالالمپور سے جدہ روٹ پر ہوگا۔
آئی ٹی آئی اے (IATA) مسافروں کا الیکٹرانک دستاویز ہے جو ایک سمارٹ ایپلی کیشن ہے جو مسافروں کو ڈیجیٹل پاسپورٹ بنانے ، ٹیسٹ ڈیٹا اور کورونا وائرس کی ویکسین ڈیٹا ڈاؤن لوڈ کرنے اور انہیں محفوظ طریقے سے استعمال کی اجازت دیتا ہے تاکہ یہ یقینی بنایا جاسکے کہ سرکاری طور پر صحت کی تمام ضروریات کو ہر روانگی اور آمد کے مقامات پر پورا کیا جاسکتا ہے۔
مہمان مسافر کورونا وائرس کے لئے پی سی آر امتحانات کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے ملائشیا میں مخصوص لیبارٹریوں کا دورہ کر سکیں گے بشرطیکہ اس کے بعد سعودی عرب کا سفر کرنے کے لئے ٹیسٹ کا ڈیٹا درخواست پر اپ لوڈ کیا جائے۔
اس اقدام کی حمایت کرنے کے لئے آئی اے ٹی اے کے ساتھ تعاون کا معاہدہ کرنے والی سعودی ایئر لائنز دنیا کی پہلی ایئر لائنز میں سے ایک ہے جو آسانی اور پریشانی سے پاک سفر کا تجربہ مہیا کرنے میں اہم کردار ادا کرسکتی ہے جس سے مسافروں کو ان کے ہوائی سفر کے دوران آسانی ہوگی۔
شیڈول ٹرائل اینڈ ٹیسٹنگ کے عمل کے تحت IATA الیکٹرانک دستاویز تیار کرنے پر کام کرے گی جو مختلف سعودی ایئر لائن اسٹیشنوں میں استعمال کے لئے منظور ہو گی۔