کویت اردو نیوز : سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ایک ویڈیو کلپ اس لمحے کو دیکھا رہی ہےجب شہریوں کے ایک گروپ نے 37 سال کی جدائی کے بعد اپنے اردنی استادکا استقبال کیا۔
ویڈیو کلپ میں اردنی استاد کو جیزان کے ہوائی اڈے پر آتے ہوئے دکھایا گیا ہے اور ان کا استقبال ان کے فارغ التحصیل افراد کے ایک گروپ نے کیا ہے ۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ عربی زبان کے استاد نے اپنے سابق طلباء کو گلے لگایا، جنہوں نے اپنے استاد کا سر چوما اور ان کے گلے میں پھولوں کا ہار ڈالا
اس سے قبل بھی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں سعودی عرب کے علاقے جازان کے ایک سکول سے ریٹائرڈ ٹیچر کا سکول پہنچنے پر طلباء نے پرتپاک استقبال کیا۔
سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی ایک ویڈیو میں طالب علموں کو اپنے استاد یاسین الرفاعی کو گلے لگاتے ہوئے، بوسہ دیتے ہوئے اور ان کےلئے نعرے لگاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
سوشل میڈیا پر "سعودی عرب” اکاؤنٹ سے شائع ہونیوالے ایک ویڈیو کلپ میں، اسکول کے طلباء نے اپنے اسکول کے 93 ویں قومی دن کے موقع پر اسکول کے دورے کےدوران اپنےایک ریٹائرڈ استاد یاسین الریفاعی کا جوش اور خوشی کے ساتھ استقبال کیا تھا ۔
مملکت سعودی عرب کے 93 ویں قومی دن کے موقع پر یاسین الرفاعی جب اسکول آئےتھے تو بچوں نے انکا انتہائی شاندار انداز میں استقبال کیا۔ اس موقع پر ابراہیم الرفاعی نے مزید کہا کہ پروفیسر یاسین اپنے اردگرد موجود ہر شخص کی محبت کےمستحق ہیں۔ وہ ہر اس شخص سے پیار کرتے ہیں جو ان کو جانتا ہے۔