کویت اردو نیوز 15 اگست: مزدوروں میں چھتریاں اور ٹھنڈے پانی کی بوتلیں تقسیم کرنے پر ابوظہبی پولیس کے انسانی ہمدردی سے بھرپور عمل نے عوام کا دل جیت لیا۔
خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق ابوظہبی پولیس نے گشت کے دوران سورج کی تپش میں کام کرتے اور پسینہ بہاتے مزدوروں میں چھتریاں اور ٹھنڈے پانی کی بوتلیں تقسیم کیں۔ بڑھتے ہوئے درجہ حرارت میں دارالحکومت میں مزدوروں کو راحت پہنچانے کے لیے ابوظہبی پولیس میں ٹریفک اور گشت ڈائریکٹوریٹ کی جانب سے انسانی ہمدردی کے عنوان سے شروع کی گئی مہم ’’ ‘We Ease Their Suffering ‘‘ نے عوام کا دل جیت لیا۔ شہر کے گشت کے دوران ابوظہبی پولیس پانی ، دودھ اور چھوٹی چھتری عوامی پارکوں اور باغات کی دیکھ بھال کرنے والے کارکنان میں تقسیم کیں۔ یہ اقدام
معاشرے کے تمام افراد کی حفاظت اور تحفظ کو یقینی بنانے میں ابوظہبی پولیس کے مثبت معاشرتی کردار کی عکاسی کرتا ہے۔ ابوظہبی پولیس نے کہا کہ "اس مہم کا مقصد کوششوں کو تسلیم کرنا اور ان لوگوں کی حفاظت کو یقینی بنانا ہے جو سخت حالات میں کام کرتے ہیں اور جو بیرونی مقامات پر گرم درجہ حرارت برداشت کرتے ہیں۔
اس کا مقصد مزدوروں کو تمام ضروری سامان مہیا کرنا ہے جبکہ ان کی حفاظت کو یقینی بناتے ہوئے انہیں گرمی کی شد، تھکن ، دھوپ اور موسم گرما کی دیگر بیماریوں کے خطرات سے محفوظ رکھنا ہے۔ اسی طرح کا ایک اقدام العین میں بھی شروع کیا گیا ہے جو اینٹی نارکوٹکس ڈیپارٹمنٹ نے ‘‘Make It Cool To Them’’ شروع کی ہے جس کے تحت گارڈن سٹی میں مزدوروں اور کسانوں میں چھتری اور ٹھنڈے پانی کے کنٹینرز تقسیم کیے جاتے ہیں۔