کویت اردو نیوز 16 اگست: افغانستان کے حوالے سے اپنے پہلے بیان میں وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے کہا ہے کہ ’افغانستان میں انہوں نے غلامی کی زنجیریں توڑ دی ہیں۔‘
ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو پاکستان بھر میں یکساں نصاب تعلیم کے اجرا کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ماضی کے نصاب کی وجہ سے معاشرہ دو طبقوں میں تقسیم ہو چکا تھا۔ غلام ذہن کبھی بھی بڑا کام نہیں کر سکتا۔ غلامی کی زنجیریں توڑنا بہت ضروری ہے۔ نصاب میں انگریزی زبان کے استعمال کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ جب کوئی بچہ انگریزی تعلیم حاصل کرتا ہے تو وہ صرف زبان ہی نہیں بلکہ ان کی پوری ثقافت اپنا لیتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ’افغانستان میں (لوگوں) نے غلامی کی زنجیریں توڑ دی ہیں اور زور دیا کہ ’غلام ذہن کبھی بھی بڑے کام نہیں کر سکتا۔‘ ماضی کے نصاب تعلیم میں
ملکی اشرافیہ مستفید ہو رہی تھیں۔ ہمیں معلوم ہے کہ یکساں نصاب تعلیم کے نفاذ میں مشکلات پیش آئیں گی۔کسی دوسری قوم کے کلچر کو اپنانا ذہنی غلامی کی علامت ہے۔ غلام ذہن کبھی بڑا کام نہیں کرسکتا۔ انہوں نے کہا کہ غلامی کی زنجیریں توڑنا بہت ضروری ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے طبقاتی تقسیم کے خاتمہ کے لئے یکساں نصاب تعلیم کا اجرا کرتے ہوئے کہا ہے کہ آزادی کے بعد مختلف نصاب تعلیم رائج کرکے ہم نے اپنے اوپر ظلم کیا۔ ماضی کے نصاب کی وجہ سے معاشرہ دو طبقوں میں تقسیم ہو چکا تھا، غلامی کی زنجیریں توڑنا بہت ضروری ہے۔ یکساں نصاب تعلیم سے نوجوانوں میں اخلاقی اطوار بہتر بنانا ہے، تعلیم کےساتھ ساتھ انسانیت اور اخلاقیات کو بھی بہتر بنانا ہو گا ، اقلیتوں کو بھی ان کے اپنے اپنے مذاہب کی تعلیم دینی چاہیئے۔