کویت اردو نیوز: اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے 5000 کے کرنسی نوٹ کے سیکیورٹی فیچرز جاری کر دیئے
اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے سوشل میڈیا پر جاری خبر کے بعد 5000 روپے کے جعلی کرنسی نوٹوں کی صداقت جانچنے کے لیے ایک درجن سے زائد سیکیورٹی فیچرز متعارف کرائے ہیں۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق، 5000 کے کرنسی نوٹ کے اگلے اور پچھلے حصے پر خصوصی سیکیورٹی فیچرز اصل نوٹ کی شناخت آسان بنائیں گے، جیسے کہ رنگ تبدیل کرنے والا جھنڈا جو مختلف زاویوں سے دیکھنے پر رنگ بدلتا ہے اور حفاظتی دھاگےمیں 5 ہزار کا ہندسہ آپٹیکل ویری ایبلزسیاہی فراہم کرتے ہوئے اصلیت کو چیک کرنے میں مدد کرتا ہے۔
مرکزی بینک کے مطابق، ان سیکیورٹی خصوصیات میں ایک ہلال اور پانچ نکاتی ستارہ، قائداعظم کی تصویر کے ساتھ ایک روشن ہندسہ اور ایک بڑا ہندسہ، پرچم کے رنگوں میں تبدیلی اور سیکیورٹی دھاگے میں پیلے اور نیلے رنگ کی چمکدار دھاریاں شامل ہیں۔ ہندسے کی قدر پانچ ہزار روپے بھی دیکھ سکتے ہیں اور روشنی کی طرف دیکھنے پر قائداعظم کی تصویر کے علاوہ اردو میں 5000 کا ہندسہ بھی ہے۔