کویت اردو نیوز 19 اگست: سلطنت عمان نے تجارتی سرگرمیوں پر عائد پابندی ختم کر دی نیز سفر کے لیے ویکسی نیشن قوانین بھی وضع کردیئے گئے۔
تفصیلات کے مطابق سلطنت عمان نے جمعرات کو کوویڈ 19 کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے مئی میں لگائی گئی تجارتی سرگرمیوں پر عائد پابندی ختم کر دی ہے۔ سلطنت عمان نے تمام زمینی ، سمندری اور ہوائی اڈوں سے سلطنت میں داخلے کے لیے مسافروں کو عمان میں منظور شدہ ویکسین کی دونوں خوراکوں کے ساتھ ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ بطور ثبوت پیش کرنا لازمی قرار دیا ہے تاہم یہ 18 سال اور اس سے زیادہ عمر کے افراد کے لیے لازمی ہوگا۔ اس کے علاوہ
آنے والے مسافروں کو سلطنت پہنچنے سے قبل یا اس کے بعد PCR امتحان سے گزرنا پڑے گا۔ عمان میں سرکاری ، نجی اور سرکاری اداروں میں ویکسی نیشن لازمی ہے۔ عمانی سپریم کمیٹی نے فیصلوں کا ایک مجموعہ جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ
"یکم ستمبر سے تمام سرکاری و نجی شعبے کے اداروں میں داخلے کے لئے ویکسی نیشن لازمی شرط ہے بشمول مالز ، ریستوراں اور دیگر عوامی جگہوں پر بھی غیر ویکسین شدہ افراد کی رسائی ممکن نہیں ہوگی۔ کمیٹی نے مزید کہا کہ "حکومتی اور نجی اداروں کے سربراہان کو ان کنٹرول کو نافذ کرنے کے لیے ضروری اقدامات کرنے ہوں گے۔