کویت اردو نیوز 26 نومبر: نئے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر بحرین نے 06 ممالک کا داخلہ بند کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق بحرین نے کوویڈ 19 سے متعلق خدشات کی وجہ سے جنوبی افریقہ سمیت چھ نئے ممالک کے مسافروں کے لیے پروازیں اور داخلہ معطل کر دیا ہے۔ بحرین نیوز ایجنسی (بی این اے) نے جمعہ کو رپورٹ کیا کہ حکومت کی ایگزیکٹو کمیٹی کی طرف سے جاری کردہ ہدایات کے مطابق نیشنل میڈیکل ٹاسک فورس برائے انسداد کوویڈ 19 کی سفارشات کے جواب میں بحرین سول ایوی ایشن کے امور نے ملک میں ریڈ لسٹ والے ممالک کو دوبارہ فعال کر دیا ہے۔ ریڈ لسٹ میں درج ذیل چھ ممالک کو شامل کیا گیا ہے جو جمہوریہ جنوبی افریقہ ، جمہوریہ نمیبیا ، جمہوریہ بوٹسوانا ، جمہوریہ زمبابوے ، لیسوتھو ، ایسواتینی ہیں۔
Related posts:
کویت و خلیجی ممالک سمیت دنیا کے مضبوط ترین پاسپورٹس کی تازہ ترین فہرست جاری
سیٹ بیلٹ نہ باندھنے پر برطانوی وزیراعظم کا چالان کٹ گیا
متحدہ عرب امارات کا سیاحوں و فیملیز کے لیے 149 درہم کی ہیلتھ کیئر انشورنس کا اعلان
ٹریفک قوانین میں ایک نیا جرم 'روڈ ریج' شامل کرنے کی تجویز
قطر: کارکنوں کو شدید گرمی سے بچانے کے لیے کارروائیاں جاری
یو اے ای نے فری لانسرز کیلئے کسی آجر کی پابندی کے بغیر گرین ویزا متعارف کردیا
دبئی: فاسٹ لین میں گاڑی چلاتے وقت 5 اصولوں پر عمل کریں
دبئی ایکسپو 2020: قرآن پاک کے سب سے بڑے نسخے کی پاکستان پویلین میں نمائش