کویت اردو نیوز 01 دسمبر: فضائی پابندیوں میں نرمی کے بعد پاکستان کی قومی ائیرلائن نے سعودی عرب کے لیے آپریشن مکمل بحال کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کی جانب سے پابندیوں میں نرمی کے بعد قومی ایئرلائن پی آئی اے نے اپنا فضائی آپریشن مکمل بحال کر دیا ہے۔ پی آئی اےکی پہلی پرواز 121مسافر لےکر ملتان سے مدینہ منورہ پہنچ گئی جبکہ جمعرات کو پی آئی اے کی 5 پروازیں چلائی جائیں گی جن کے ذریعےمجموعی طور پر 1400 افراد سعودیہ پہنچیں گے۔ پروازیں بالترتیب لاہور سےجدہ، اسلام آباد سےجدہ، لاہور سےدمام پہنچیں گی، پروازیں اسلام آبادسے ریاض اورکراچی سے مدینہ منورہ بھی جائیں گی۔ جمعہ کو 1130مسافر 4 پروازوں کے ذریعےسعودی عرب پہنچیں گے۔ کراچی سےدمام، اسلام آباد سے دمام، لاہور سے ریاض اور ملتان سےجدہ جائیں گے۔ پی آئی اے رواں ہفتے 33 پروازیں آپریٹ کرے گی جو
33 آئندہ ہفتے 48 ہو جائیں گی۔ یاد رہے کہ سعودی عرب کی جانب سے پاکستان سمیت چھ ممالک پر عائد سفری پابندیاں آج سے ختم ہوگئیں ہیں جس کے بعد ان ممالک کے مسافر اب براہ راست سعودی عرب جا سکتے ہیں۔ سعودی حکام کے مطابق ہر مسافر کو سفرسے 72 گھنٹے قبل پی سی آرٹیسٹ کرانا اور سعودی عرب پہنچ کر پانچ روز قرنطینہ میں رہنا ہوگا۔ پابندی سے مستثنی دیگر ممالک میں انڈونیشیا، برازیل، ویتنام، مصر اور بھارت شامل ہیں۔ سعودی حکام کا کہنا تھا کہ ان ممالک کے مسافروں کو منظورشدہ ویکسین کی بوسٹرڈوز لگوانی ہوگی اور کورونا ویکسی نیشن کی تفصیلات فراہم کرنی ہوں گی۔