کویت اردو نیوز،5ستمبر: اسرائیل نے بحرین کیساتھ تعلقات بحال ہونے کے 3 سال بعد بحرینی دارالحکومت منامہ میں اپنا سفارتخانہ کھول لیا۔
تفصیلات کیمطابق گزشتہ روز بحرین کے دارالحکومت منامہ میں اسرائیل کے نئے سفارت خانے کا افتتاح کیا گیا۔
اس موقع پر اسرائیلی وزیر خارجہ ایلی کوہن نے اپنے بحرینی ہم منصب کے ساتھ ملاقات کرتے ہوئے تجارتی تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق کیا۔
ابراہم معاہدے کے تحت اب تک متحدہ عرب امارات، سوڈان، مراکش سے بھی اسرائیل تعلقات قائم کرچکا ہے۔
امریکی کوششوں سے اسرائیل کے عرب ریاستوں سے تعلقات بحالی کا ابراہم معاہدہ 2020 میں ہوا تھا جسکے تحت اب امریکہ ابراہم معاہدے کے تحت اسرائیل، سعودی عرب تعلقات بحالی کے لیے بھی کوشاں ہے
Related posts:
دبئی نے بھی شراب پینے پر پابندی عائد کر دی
امیرالقطر کی ہدایات پر پاکستان کو طبی امداد پہنچا دی گئی
متحدہ عرب امارات: 10,000 درہم تک تنخواہ کے ساتھ متعدد عہدوں پر بھرتی
یو اے ای : پرفیوم فیکٹری میں آگ لگنےسے 9 پاکستانی زخمی
قطر: فیفا ورلڈ کپ کے دوران تماشائی خواتین کے بیہودہ لباس پہننے پر پابندی عائد
دبئی میں کچرے سے توانائی پیدا بنانیوالے بڑے پلانٹ کا افتتاح
بحرین میں اعضاء عطیہ کرنے کی رجسٹریشن کی شرح کا جائزہ لینے کیلئے آن لائن سروے کا آغاز
بحرین جیل میں قیدیوں کی پچھلے تین دنوں سے بھوک ہڑتال جاری، عالمی ادارے خاموش