کویت اردو نیوز 01 دسمبر: افریقی ملک سے عرب ملک کے راستے آنے والی عورت کے لیے متحدہ عرب امارات نے "اومیکرون” کے ساتھ پہلا انفیکشن ریکارڈ کیا۔
تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات میں وزارت صحت اور کمیونٹی پروٹیکشن نے افریقی ملک سے آنے والی ایک افریقی خاتون کے "اومیکرون” میوٹینٹ کے پہلے کیس کے اندراج کا اعلان کیا ہے جو ایک عرب ملک سے گزر رہی تھی جبکہ متاثرہ خاتون منظور شدہ قومی پروٹوکول کے مطابق کوویڈ 19 ویکسین کی دو خوراکیں وصول کر چکی تھی۔ وزارت صحت نے بتایا کہ متاثرہ خاتون اور اس کے ساتھ رابطے میں آنے والوں کو کو الگ تھلگ کر دیا گیا۔ اس کی حالت کا متواتر جائزہ لیاجا رہا ہے کیونکہ متاثرہ خاتون میں کسی بھی قسم کی کوئی علامت نہیں تھی اور صحت کے تمام ضروری اقدامات کیے گئے ہیں۔ دوسری جانب
امریکہ کیلیفورنیا میں "Omicron” کے ساتھ پہلا انفیکشن ریکارڈ کیا گیا ہے۔ لبنان نے "کورونا” کے خلاف کچھ احتیاطی تدابیر دوبارہ نافذ کر دیں ہیں۔ وزارت نے تحقیقات اور ضروری جانچ کے طریقہ کار کے ذریعے تمام فعال اقدامات کرتے ہوئے مختلف پیش رفتوں سے نمٹنے کے لیے صحت کے شعبے کی تیاری کی تصدیق کی ہے۔ وزارت صحت اور کمیونٹی پروٹیکشن نے ویکسین لینے اور بوسٹر ڈوز حاصل کرنے کی اہمیت پر زور دیا کیونکہ ویکسین خاص طور پر وائرس کے پھیلاؤ کی روشنی میں قوت مدافعت بڑھانے ، شدید علامات اور وائرس سے ہونے والی اموات پر قابو پانے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔