کویت اردو نیوز،23اگست: سلطنت عمان نے توڑ پھوڑ کی ان وحشیانہ کارروائیوں کی مذمت کی ہے جس میں پاکستان کے شہر فیصل آباد کے علاقہ جڑانوالہ میں متعدد گرجا گھروں اور عیسائیوں کے گھروں کو نشانہ بنایا گیا تھا۔
ایک سرکاری بیان میں پاکستانی حکومت کی جانب سے مذہبی اور انسانی اقدار اور تعلیمات کے منافی ان کارروائیوں سے نمٹنے کے لیے اٹھائے گئے اقدامات کی تعریف کی گئی اور مذاہب اور عقائد کے خلاف تشدد، نفرت اور عدم برداشت کے تمام طریقوں کو مسترد کرتے ہوئے اپنے موقف کی تجدید کی۔