کویت اردو نیوز 04 جنوری: میونسپلٹی کے ڈائریکٹر جنرل احمد المنفوحی نے آج بروز منگل فیصلہ جاری کیا جس کا اطلاق 9 جنوری 2022 بروز اتوار سے شروع ہوکر پیر 28 فروری 2022 تک رہے گا۔ فیصلے میں قبرستانوں میں تمام جناز گاہوں کو بند کرنے کا فیصلہ جاری کیا گیا ہے۔
المنفوحی نے وضاحت کی کہ وزراء کی کونسل کے فیصلے کے مطابق اگلے اتوار 9 جنوری سے شروع ہوکر پیر 28 فروری 2022 تک بند جگہوں پر منعقد ہونے والے ہر قسم کی سماجی تقریبات کا انعقاد روکنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ان تقریبات میں "عارضی شادی کے خیمے، ہوٹلوں میں منعقد ہونے والی شادیاں” بھی شامل ہیں۔
انہوں نے کابینہ کے فیصلوں کی روشنی میں تمام دکانوں کو بھیڑ کے بغیر اپنی تمام سرگرمیوں کو جاری رکھنے اور وزارت صحت عامہ کے فیصلوں پر عمل پیرا رہنے پر زور دیا تاہم جو بھی ان فیصلوں کی خلاف ورزی کرے گا وہ قانونی جوابدہی کا سامنا کرے گا۔ المنفوحی نے میونسپلٹی کے تمام متعلقہ شعبوں اور محکموں سے مطالبہ کیا کہ کابینہ کے فیصلوں میں جو کچھ کہا گیا ہے اسے اگلے اتوار سے نافذ کریں۔