کویت اردو نیوز 21 جنوری: کویتی باکسر عبدالرحمن السند کی بحیرہ عرب باکسنگ چیمپین شپ میں شرکت کیلئے پاکستان روانگی۔
تفصیلات کے مطابق بحیرہ عرب ٹائٹل باکسنگ چیمپین شپ 22 جنوری کو اسلام آباد میں منعقد ہو رہی ہے۔ اس چیمپئن شپ میں رینکنگ مقابلوں میں شرکت کیلئے کویتی باکسر عبدالرحمن السند ( وزن 70 کلو، عمر 28 ) گزشتہ 20 جنوری کی شب اپنے ساتھیوں کے ہمراہ پاکستان روانہ ہوئے۔ پاکستان باکسنگ فیڈریشن ( میڈیا سیکشن) کے نائب صدر حافظ محمد شبیر نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ کویت انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر انہیں الوداع کیا اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور امید ظاہر کی کہ وہ کامیابی سمیٹ کر بیلٹ جیت کر کویت واپس لوٹیں گے۔ باکسر عبدالرحمن السند نے مشعل الفجی اور حافظ محمد شبیر کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وہ ان کی کامیابی کیلئے دعا کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ "کامیابی سے واپس لوٹنے کے لیے آپ سب سے دعاؤں کی درخواست ہے”۔