کویت اردو نیوز 05 مارچ: متحدہ عرب امارات کے وفاقی حکومتی ادارے رمضان المبارک کے مقدس مہینے کے دوران صبح 9 بجے سے دوپہر 2.30 بجے تک (پیر سے جمعرات تک) کھلے رہیں گے جبکہ جمعہ کے روز ادارے صبح 9 بجے سے دوپہر 12 بجے تک کھلے رہیں گے۔ اس بات کا اعلان جمعرات کو کیا گیا۔
چونکہ متحدہ عرب امارات اس سال کے آغاز میں ایک مختصر کام کے ہفتے میں تبدیل ہوا جو کہ جمعہ کا آدھا دن جبکہ ہفتہ اور اتوار ملک میں نئے ویک اینڈ کی تشکیل کرتے ہیں۔
رمضان کے مقدس مہینے میں اسکول اور دفتر کے اوقات کم کردیئے جاتے ہیں کیونکہ مسلمان دن کے وقت کھانے پینے سے پرہیز کرتے ہیں۔ دوسری جانب مساجد نے شام دیر تک اور آدھی رات کے بعد کی نمازوں میں توسیع کی۔
یاد رہے کہ فلکیاتی حسابات کے مطابق 2 اپریل 2022 رمضان کا پہلا دن ہوگا تاہم اصل تاریخ کا تعین ہلال کا چاند نظر آنے سے کیا جائے گا جس پر اسلامی کیلنڈر کی بنیاد رکھی گئی ہے۔
اسلامی مہینے 29 یا 30 دن کے ہوتے ہیں اور یہ چاند نظر آنے پر منحصر ہوتا ہے۔ اس سال رمضان یکم مئی تک 30 دن جاری رہنے کی توقع ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ 2 مئی کو عید الفطر کے اسلامی تہوار کا پہلا دن ہونے کا امکان ہے۔