کویت اردو نیوز 24 مارچ: لولو ہائپر LuLu Hypermarket گزشتہ روز بحرین میں اپنی پہلی ایسی برانچ کا افتتاح کیا جس میں مکمل طور پر خواتین کا عملہ کام کرے گا۔
نیا کھلنے والا یہ اسٹور دانات اللوزی حماد ٹاؤن علاقے میں ہاؤسنگ پروجیکٹ کی جھیل کے کنارے 2,000 مربع میٹر کے رقبے پر محیط ہے۔ یہ اسٹور رہائشیوں کو انڈور بیکری کے علاوہ روزانہ کی تازہ مصنوعات جیسے سبزیاں اور گوشت اور گروسری کی مصنوعات فراہم کرے گا۔ روزنامہ سے بات کرتے ہوئے ربیکا، جو کہ اسٹور میں ایک امپورٹ کوآرڈینیٹر اور مرچنڈائزر ہیں نے کہا کہ وہ تمام خواتین کی ٹیم کا حصہ بننے کے لیے واقعی پرجوش ہیں۔ دوسری سیلز سٹاف زینہ علی یوسف نے کہا کہ "یہاں کی مکمل درجہ بندی، سیلز کے عملے سے شروع ہو کر سپروائزرز اور مینیجرز تک خواتین ہیں۔ مجھے ٹیم کا حصہ بننے پر واقعی
فخر محسوس ہوتا ہے۔” اسٹور کے عملے نے کہا کہ خواتین کی ٹیم کا حصہ بننا ایک خاص احساس ہے۔ "میں اس ٹیم کا حصہ بن کر بہت خوش ہوں جو کہ اس سے پہلے صرف سعودی عرب میں نافذ تھا اور یہاں ایک تصور ہی تھا، مجھے یقین ہے کہ یہ خواتین کی خدمت میں ہماری مدد کرے گا”۔
سیلف سروس پیمنٹ مشین صارفین کے لئے ایک خاص کشش بناتی ہے۔ لولو گروپ بحرین میں 09 ہائپر مارکیٹس اور 02 شاپنگ سینٹرز کا مالک ہے جس میں تقریباً 3,000 عملہ ملازم ہے جبکہ 40 فیصد سے زیادہ بحرینی شہری ہیں۔