کویت اردو نیوز 07 اپریل: سپریم کورٹ آف پاکستان نے قومی اسمبلی کے ڈپٹی سپیکر قاسم خان سوری کے اس وقت کے وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے فیصلے پر ازخود نوٹس کیس کا محفوظ کیا گیا فیصلہ سنا دیا۔
تفصیلات کے مطابق تاریخی فیصلے میں سپریم کورٹ نے وزیر اعظم خان کے خلاف اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد کو برقرار رکھا۔ سپریم کورٹ نے ڈپٹی اسپیکر کے فیصلے کو آئین کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے قومی اسمبلی کی تحلیل کو کالعدم قرار دے دیا ہے۔ سپریم کورٹ نے وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی ووٹنگ کا عمل فوری طور پر سمیٹنے کا حکم جاری کردیا ہے۔ ہدایت کی گئی ہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی اجلاس غیر معینہ مدت تک ملتوی نہیں کر سکتے۔ مزید برآں، سپریم کورٹ نے وزیراعظم اور وفاقی کابینہ کو بحال کرنے کے علاوہ ڈپٹی اسپیکر کے فیصلے سے قبل قومی اسمبلی کی کارروائی کا منظرنامہ بحال کرنے کا حکم دیا ہے۔
عدالت نے فیصلے میں کہا کہ قومی اسمبلی تحلیل ہونےکی کوئی آئینی حیثیت نہیں ہے ججز نےآپس میں تفصیلی مشاورت کی ہے رولنگ سےمتعلق تفصیل بعدمیں دی جائے گی۔ سپریم کورٹ میں اسپیکر کی رولنگ سے متعلق ازخودنوٹس کیس کی سماعت چیف جسٹس کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بینچ نے مکمل کرتے ہوئے
فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ فیصلہ سنانے سے قبل چیف جسٹس کے طلب کرنے پر سیکرٹری الیکشن کمیشن عدالت میں پیش ہوئے۔ فیصلہ سننےکیلئے پی ٹی آئی اور اپوزیشن جماعتوں کےرہنماؤں کی بڑی تعداد کمرہ عدالت میں موجود تھی۔ سپریم کورٹ میں سیکیورٹی سخت کی گئی اور غیرمتعلقہ افراد کا داخلہ بند کیا گیا تھا۔ پولیس اور ایف سی کی بھاری نفری سپریم کورٹ کے احاطےمیں تعینات کی گئی۔