کویت اردو نیوز : پاکستان واضح اکثریت سے یونیسکو کے ایگزیکٹو بورڈ کا وائس چیئرمین منتخب ہو گیا ہے۔
پاکستان کو اقوام متحدہ کی تعلیمی، سائنسی اور ثقافتی تنظیم یونیسکو کے ایگزیکٹو بورڈ کا وائس چیئرمین منتخب کر لیا گیا ہے۔
پاکستان نے واضح اکثریت کے ساتھ سیٹ جیت لی، اور ایشیا پیسیفک گروپ کی نشست 25-2023 تک برقرار رہے گی۔
فرانس میں پاکستان کے سفیر عاصم افتخار نے کام کرنے والے ممالک کی حمایت پر اظہار تشکر کیا ہے۔
واضح رہے کہ 16 نومبر کو پاکستان کو سال 2023 سے 2027 کے لیے اقوام متحدہ کی تعلیمی، سائنسی اور ثقافتی تنظیم یونیسکو کے ایگزیکٹو بورڈ کا دوبارہ منتخب کیا گیا تھا۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا کہ پاکستان کا عالمی ادارے کے تعلیمی، سائنسی ، ثقافتی ادارے کے ایگزیکٹو بورڈ میں دوبارہ انتخاب دراصل اس کی دیرینہ حمایت اور تعمیری تعاون کا ثبوت ہے۔
ترجمان نے کہا کہ پاکستان عالمی امن اور ترقی کے لیے یونیسکو کے اہم کردار کو ہمیشہ سراہتا ہے اور یونیسکو کے مینڈیٹ کو مضبوط بنانے اور مشترکہ اہداف کو آگے بڑھانے کے لیے رکن ممالک کے ساتھ مل کر کام کرتا رہے گا۔
ترجمان نے کہا کہ پاکستان آپریشنل حکمت عملی اور عالمی ترجیحات کے لیے کام جاری رکھے گا۔ پاکستان صنفی مساوات کے لیے فعال حمایت جاری رکھے گا۔