کویت اردو نیوز 18 مئی: آج بروز بدھ متحدہ عرب امارات کے حکام نے دھول کے طوفانوں کی موجودگی کے بارے میں ایک انتباہ جاری کیا اور رہائشیوں پر زور دیا کہ وہ خطے کے دیگر ممالک کی طرح احتیاطی تدابیر اپنائیں کیونکہ
یہ بندش اور ہسپتالوں میں داخل ہونے کا سبب بنتے ہیں۔ متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابوظہبی کی پولیس نے ڈرائیوروں سے کہا ہے کہ وہ "دھول اور گردوغبار کی تشکیل کے دوران افقی حد تک کم نظر آنے کی وجہ سے محتاط رہیں اور اپنی اور سڑک پر دوسرے کار سواروں کی حفاظت کے لیے” فون اور فوٹو گرافی میں مصروف نہ رہیں۔ رہائشیوں نے سوشل میڈیا پر تصاویر اور ویڈیوز پوسٹ کیں جن میں دھول اور بینائی کی کمی دکھائی دے رہی ہے۔ اے ایف پی کے ایک فوٹوگرافر کے مطابق طوفان کی وجہ سے دنیا کی بلند ترین عمارت برج خلیفہ (828 میٹر) نظر نہیں آ رہی تھی۔
امارات میں موسمیات کے قومی مرکز نے بدھ کے روز ایک انتباہ جاری کیا جس میں لوگوں سے "احتیا برتنے” کی اپیل کی گئی جبکہ دبئی ایئرپورٹس کے ترجمان نے تصدیق کی کہ ہوائی ٹریفک متاثر نہیں ہوا۔ یاد رہے کہ خلیجی خطے میں کئی دنوں سے جاری دھول کے طوفان نے پروازوں کو درہم برہم کر دیا ہے، سکول بند کر دیے ہیں اور ہزاروں لوگوں کو ہسپتالوں میں منتقل کر دیا ہے۔