کویت اردو نیوز 10 جون: بھارت کی ریاست گجرات سے تعلق رکھنے والی 24 سالہ خاتون بالآخر 9 جون کو ایک غیر معمولی تقریب میں شادی کے بندھن میں بندھ گئیں۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی شہر گجرات کی 24 سالہ خاتون کشما بندو نے اپنے ساتھ کیا ہوا وعدہ پورا کرتے ہوئے اپنے آپ سے سے شادی کر لی۔ اگرچہ یہ خیال عجیب لگ سکتا ہے لیکن یہ تعلقات کے بڑھتے ہوئے رجحانات میں سے ایک ہے اور اسے عام طور پر سولوگیمی یا خود شادی کہا جاتا ہے۔ خاتون نے کہا کہ "میں آخرکار ایک شادی شدہ خاتون بن کر بہت خوش ہوں۔” اس کی شادی کی تقریب میں ہندو مذہب سے متعلقہ تمام تقریبات بشمول پھیرے شامل تھے۔ 24 سالہ لڑکی کی شادی 11 جون کو ہونی تھی۔ اس نے شادی کے دن کسی بھی قسم کے جھگڑے سے بچنے کے لیے
اپنی شادی کو پہلے سے طے کرنے کا فیصلہ کیا۔ لڑکی کا کہنا تھا کہ "میں نے محسوس کیا کہ شادی کے دن کوئی تنازعہ کھڑا کرنے کی کوشش کر سکتا ہے اور میں اپنے خاص دن کو خراب نہیں کرنا چاہتی تھی”۔ اس کا یہ فیصلہ اس وقت کیا گیا جب اس کی خود شادی اچانک پورے معاشرے میں ایک مشہور شخصیت کی حیثیت میں بدل گئی۔
انہوں نے کہا کہ "یہ خاموشی کا معاملہ ہونا چاہیے کیونکہ میرے صرف 10 دوست اور ساتھی تقریب میں شریک تھے۔”آخرکار بدھ کی شام اپنے گھر میں کچھ منتخب دوستوں کی موجودگی میں اپنے ساتھ شادی کر لی۔ مزید کسی تنازعہ سے بچنے کے لیے میں نے اپنی شادی کی تقریب کو پہلے ہی طے کر لیا یہاں تک کہ پنڈت بھی تنازعہ کے بعد پیچھے ہٹ گئے جبکہ جس مندر میں میں نے شادی کرنے کا ارادہ کیا تھا اس نے بھی بعد میں میری بکنگ منسوخ کردی۔‘‘
موجودہ بھارتی حکومت بی جے پی کی ودودرا یونٹ کی نائب صدر سنیتا شکلا نے اعلان کیا تھا کہ وہ کسی بھی مندر میں اس طرح کی شادی نہیں ہونے دیں گی اور الزام لگایا کہ یہ لڑکی اس طرح کے "پبلسٹی اسٹنٹ” کے ذریعے ہندو نوجوانوں کے ذہنوں کو "خراب” کر رہی ہے۔