کویت اردو نیوز 13 جون: سعودی عرب نے آج پیر کے روز اعلان کیا کہ اس نے کوویڈ 19 سے متعلق تمام احتیاطی اور حفاظتی اقدامات اٹھا لیے ہیں۔ سعودی وزارت داخلہ کا حوالہ دیتے ہوئے مملکت کی سرکاری خبر رساں ایجنسی نے نوٹ کیا کہ
بند جگہوں پر ماسک اب لازمی نہیں ہوں گے۔ تاہم مسجد الحرام اور مسجد نبویؐ میں اب بھی منہ پر ماسک لگانے کی ضرورت ہوگی۔سعودی پریس ایجنسی کے مطابق صحت کی سہولیات، عوامی تقریبات، ہوائی جہاز اور عوامی نقل و حمل جو احتیاطی تدابیر کو برقرار رکھنا چاہتے ہیں، لوگوں کو ماسک پہننے کی ضرورت پڑسکتی ہے تاہم اداروں، تقریبات، سرگرمیوں، ہوائی جہازوں اور عوامی نقل و حمل میں داخل ہونے کے لیے اب ویکسی نیشن کی ضرورت نہیں ہے۔ سعودی عرب چھوڑنے کے خواہشمند شہریوں کو تین ماہ کے بجائے آٹھ ماہ بعد تیسری بوسٹر خوراک لینا ہوگی تاہم
#BREAKING: Saudi Arabia lifts all precautionary measures related to COVID-19, based on the follow-up of the epidemiological situation, the progress in the national vaccination program and the increase in the immunization rates. pic.twitter.com/OczzqME97R
— Saudi Gazette (@Saudi_Gazette) June 13, 2022
نئے ضابطے کا اطلاق مخصوص عمر کے لوگوں یا ان لوگوں پر نہیں ہوتا جنہیں سعودی عرب میں وزارت صحت نے ویکسین سے مستثنیٰ قرار دیا ہے۔ سعودی پریس ایجنسی نے کہا کہ وزارت لوگوں کو وائرس سے بچانے کے لیے تیسری بوسٹرخوراک لینے کی ترغیب دیتی ہے۔