کویت اردو نیوز 29ستمبر: دنیا بھر میں کئی ایسی روایات نظر آتی ہیں جن کو دیکھنے اور سننے کے بعد لوگ اس سوچ میں پڑ جاتے ہیں کہ آخر ایسا کیوں کیا گیا؟ کیا وجہ ہو سکتی ہے کیا واقعی یہ روایت کارآمد ہے یا اس عقیدے کا کوئی عقلی ثبوت ہے بھی یا نہیں؟ مگر بہت سی چیزوں پر یہ اتفاق کرنا مشکل ہو جاتا ہے کہ یہ صحیح بھی ہیں یا نہیں؟ ایسی ہی ایک روایت امریکہ میں ہر سال ادا کی جاتی ہے جو کہ کس مذہب کے اعتبار سے صحیح ہے اور کس کے اعتبار سے غلط یہ کوئی سمجھ نہیں پایا۔
رسم کیا ہے ؟
امریکہ میں ہر سال ایک دن ایسا تہورا منایا جاتا ہے جس میں فریج کے اندر تکیے کو رکھا جاتا ہے اور صرف تکیہ ہی نہیں بلکہ صوفوں کی گدیاں اور کُشن بھی رکھ دیئے جاتے ہیں۔
ایسا کرنے کی وجہ کیا ہے ؟
ایسا کرنے کی وجہ یہ ہے کہ امریکہ میں رہنے والے لوگوں کا یہ ماننا ہے کہ اس سے ان کی مالی مشکلات کم ہو جاتی ہیں، گھروں میں رزق کی کشادگی ہوتی ہے۔ قسمت اچھی ہو جاتی ہے، ہر کام بہتر طور پر ہو جاتا ہے اور جتنے بھی کاموں میں رکاوٹ ہوجائے وہ سب ختم ہو جاتی ہے۔