کویت اردو نیوز 20 اکتوبر: کویتی ماہرین فلکیات عیسیٰ رمضان اور عادل السعدون نے اگلے منگل کو جزوی گرہن کے دوران سورج کو دیکھنے کے خلاف خبردار کیا ہے جو کویت میں دوپہر 01:20 بجے نظر آئے گا جو کہ دوپہر دو بجے یہ سورج گرہن عروج پر ہوگا اور دوپہر 03:44 پر ختم ہوگا۔
ماہر فلکیات عادل السعدون نے ایک مقامی عربی روزنامے کو بتایا کہ سورج کا یہ جزوی گرہن یورپ میں شروع ہو گا جو کہ شمالی افریقہ اور عرب ممالک سے ہوتا ہوا مشرق میں قازقستان، پاکستان اور ہندوستان کے کچھ حصوں کی طرف بڑھے گا اور ازبکستان میں ختم ہو گا۔ کویت میں سورج کی ڈسک 43 فیصد غائب ہو جائے گی۔
السعدون نے سورج کی ڈسک کو کھلی آنکھ سے دیکھنے کے لئے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ یہ ریٹینا کی تباہی اور بالائے بنفشی شعاعوں کی وجہ سے مکمل یا جزوی اندھا پن کا باعث بن سکتا ہے۔
موسم اور ماحولیاتی پیشین گوئیوں کے ماہر ڈاکٹر عیسیٰ رمضان کے مطابق فلکیاتی رجحان دوپہر 1.20 پر شروع ہوگا اور سورج گرہن کا عروج دوپہر 2 بجکر 35 منٹ پر ہوگی اور 3 بجکر 44 منٹ پر ختم ہوگا، اس طرح اسے مکمل نہیں بلکہ جزوی گرہن کہتے ہیں۔
تاہم انہوں نے مزید کہا کہ خصوصی چشمے سے دیکھنے کے علاوہ اس سورج گرہن کو براہ راست دیکھنے کی تجویز نہیں دی جا سکتی ہے کیونکہ سورج کو براہ راست دیکھنے سے آنکھوں کے ریٹینا کو نقصان پہنچ سکتا ہے اس لیے سورج کو براہ راست دیکھنے سے احتیاط برتنی چاہیے۔