کویت اردو نیوز 12 نومبر: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان سے سخت سوال کرنے والی جرمن ٹی وی ’’ڈی ڈبلیو‘‘ کی اینکر کو قتل اور زیادتی کی دھمکیاں ملنے لگیں۔
جرمن ٹی وی اینکر میلیسا چان نے ٹوئٹر پر بیان میں کہا کہ انہیں سوشل میڈیا پر ریپ اور قتل کی متعدد دھمکیاں مل چکی ہیں۔ دھمکیاں ملنے کے بعد ٹوئٹر پر کمنٹس کا سیکشن بند کر دیا ہے۔
جنسی زیادتی اور قتل کی دھمکیوں سے نمٹنے کا یہی ایک طریقہ تھا کہ میں ٹوئٹر پر کمنٹس بند کر دوں۔جرمن اینکر نے انٹرویو میں عمران خان سے سوال کیا تھا کہ آپ کو تحریک عدم اعتماد کے باعث اقتدار سے محروم ہونا پڑا اور اب آپ اقتدار میں واپسی کے لیے شہرت کو ہتھیار کے طور پر استعمال کر کے دارالحکومت کی طرف مارچ کر رہے ہیں۔ کیا آپ خود کو امریکی صدر ٹرمپ اور برازیل کے بلسونیرو اور فلپائنی روڈریگز ڈوٹیرٹے کی فہرست میں سمجھتے ہیں؟
عمران خان کا جواب میں کہنا تھا کہ ان کی حکومت الیکشن نہیں آکشن کے ذریعے ہٹائی گئی ۔اپنے دور میں قانون کی حکمرانی نافذ نہیں کر سکا جس پر افسوس ہے۔
I compared Pakistan's former prime minister, Imran Khan, to populist strongman Jair Bolsonaro. To his credit, he took it okay. In the full interview I also told him he was acting a bit like Sherlock Holmes so there was a lot going on! 📺 Watch! @dwnews: https://t.co/LhieRYeh9t pic.twitter.com/IosSqViJ6b
— Melissa Chan (@melissakchan) November 10, 2022
یاد رہے کہ اس سے قبل چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سی این این اینکر کے بار بار ثبوت مانگنے پر اہم شخصیات پر الزامات کا جواب نہ دے پائے جس کے بعد سوشل میڈیا پر ان پر شدید تنقید ہوتی رہی۔
سی این این کی اینکر بیکی اینڈرسن نے انٹرویو کے دوران عمران خان سے سوال کیا کہ آپ نے اپنے اوپر حملے کے حوالے سے وزیراعظم شہباز شریف، وزیر داخلہ اور ایک سینئر انٹیلیجنس افسر پر الزامات لگائے ہیں اس کا کیا ثبوت ہے آپ کے پاس؟ اینکر کے سوال پر عمران خان نے گزشتہ عرصے میں پیش آئے سیاسی واقعات اور الزامات دہرائے جس پر اینکر نے انہیں ٹوکتے ہوئے پھر وہی سوال داغ دیا کہ آپ کے پاس کیا ثبوت ہے؟
"How did I get the information? From within the intelligence agencies."
Former Pakistani PM @ImranKhanPTI tells me about the attempted assassination on his life:
1/2 pic.twitter.com/cQVHKsaE9I— Becky Anderson (@BeckyCNN) November 7, 2022
چیئرمین پی ٹی آئی نے اینکر کے دوبارہ سوال پر وہی الزامات کی تکرار شروع کردی اور کہا میرے قتل کا منصوبہ بنایا گیا تھا، کہا گیا مجھے کوئی مذہبی جنونی مار ڈالے گا۔ یہ باقاعدہ منصوبہ تھا دو مہینے قبل ایک وڈیو جاری کی گئی جس میں مجھ پر توہین مذہب کا الزام لگایا گیا تھا اور یہ کہ کس طرح میں نے لوگوں کے مذہبی جذبات مجروح کیے تھے تب میں نے آن ائیر جا کر کہا کہ یہ ایک منصوبہ تھا۔
عمران خان الزامات کی تکرار کر رہے تھے کہ بیکی اینڈرسن نے اُن پر واضح کر دیا کہ الزامات جھٹلائے جا چکے ہیں۔ آپ کے الزامات سختی سے مسترد کیے گئے ہیں مگر عمران خان آخر تک الزامات دہراتے رہے واقعات سناتے رہے مگر ثبوت کا کہیں کچھ پتا نہ تھا۔