کویت اردو نیوز 24 نومبر: فیفا ورلڈ کپ میں ارجنٹائن کے خلاف سعودیہ کی کامیابی نے عرب دنیا کو یکجا اور متحد کردیا یہاں ایک جشن کا سماں ہے۔
عرب ممالک خود آپس میں اختلافات اور تنازعات ہیں لیکن سعودی عرب کی جیت کا خود میزبان ملک قطر کے باشندوں نے بھی جشن منایا۔
قطر جس کا سعودی عرب اور دیگر خلیجی ممالک نے اخوان المسلمین سے اظہار یکجہتی پر بائیکاٹ کردیا تھا۔قطر یوں نے سعودی کامیابی پردوحہ میں ہارن بجاتے ہوئے کاروں کا کارواں نکالا اورکامیابی پر سعودی عرب کو کھل کر داد دی۔
سعودی عرب کی قیادت میں متحدہ عرب امارات، بحرین اور دیگر خلیجی ممالک نے اخوان کے علاوہ ایران سے قریبی تعلقات پر قطرکی ناکہ بندی کر دی تھی تاہم کویت ایسی ریاست تھی جس نے قطر کے ساتھ اپنے تعلقات استوار رکھے ہوئے تھے۔ دوسری جانب اب مصری، مراکشی، تیونیسی، لبنانی اور اردنی بھی سعودیوں کے ساتھ مل کر جشن منا رہے ہیں۔
اردن کے احمد القاسم نے کہاکہ یہ صرف سعودی عرب کی نہیں بلکہ تمام عربوں کی بڑی اور تاریخی کامیابی ہے۔ امیر قطر نے سعودی رومال گلے میں ڈال کر اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان قطری پرچم اوڑھ کر میچ دیکھا۔
قطر ی خاتون نے کہاکہ ہم نے اختلافات پیچھے ڈال دیے ہیں۔جشن تو دبی ،غزہ اوریمن میں بھی منایا گیا۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر امیر قطر کی ویڈیو بھی وائرل ہوئی جس میں انہیں سعودی وزیر کھیل کو مزاحیہ انداز میں یہ کہتے ہوئے مبارکباد دیتے دیکھا گیا کہ "کل رات نیند کیسی آئی؟”
تبصرے 1