کویت اردو نیوز 12 جنوری: ایک شاہی فرمان جاری کیا گیا جس میں سعودی شہریت کے قانون میں ترمیم کی منظوری دی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ
وزیر داخلہ کے فیصلے کے ذریعے کسی غیر ملکی باپ اور سعودی والدہ سے پیدا ہونے والے کسی بھی شخص کو سعودی شہریت دی جا سکتی ہے بشرطیکہ متعلقہ شخص ضروری شرائط پر پورا اترتا ہو۔
مزید کہا گیا ہے کہ سعودی عرب کی شہریت کسی ایسے غیر ملکی کو دی جا سکتی ہے جو متعدد شرائط پر پورا اترتا ہو جن میں سب سے پہلے درخواست گزار کا بالغ ہونے لازم ہے جبکہ اسے مملکت میں رہتے ہوئے مسلسل رہتے ہوئے کم از کم 10 سال ہو گئے ہوں، جسمانی و دماغی طور پر صحت ہو، اچھے اخلاق کا ہو اور اس پر کسی قسم کا کوئی قانونی کیس یا عدالت سے سزا یافتہ نہ ہو۔
اس کے علاوہ، درخواست دہندہ کو ایک ایسا پیشہ بھی اختیار کرنا ہو گا جس کی ملک کو ضرورت ہے اور اس شرط کے استثناء کے ساتھ وہ لوگ جو
مملکت میں غیر ملکی ماں اور نامعلوم باپ کے ہاں پیدا ہوئے ہیں کو اپنی کمائی کو جائز طریقے سے ثابت کرنا ہو گا۔ درخواست گزار کو عربی زبان بولنے، پڑھنے اور لکھنے میں بھی روانی ہونی چاہیے۔